پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا کاوربار مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے۔آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دیکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔
پاکستان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 243 Views
- 1 سال ago