پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی نواز شریف کی ہے، ہم ڈٹ کر کھڑے تھے ہتھکڑی زیور کی طرح پہنی تھی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جہلم کے چوہدری نے چوہدریوں کی ناک کٹوا دی، یہ اندھے بہروں کا ٹولہ ہے جنہیں صحیح غلط کی تمیز نہیں، یہ جیل میں اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 21 اکتوبر کی تاریخ اٹل ہے اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا، اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ پارٹی میں احتساب کریں۔عطا تارڑ نے کہا کہ نظر رکھیں کون اکیلا آتا ہے کون قافلے لے کر دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 607 Views
- 1 سال ago