کھیل

بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا ،ہسپتال منتقل مگر جانبر نہ ہوسکا

بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا ،ہسپتال منتقل مگر جانبر نہ ہوسکا

بھارتی کھلاڑی سعودی عر ب میں کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر انتقال کرگیا۔کرکٹر کی شناخت محمد عاطف خان کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے مراد نگر سے ہے ۔بھارت سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ عاطف خان الخبر کے علاقے رکھ کے گراﺅنڈ میں میچ کے دوران بیٹنگ کررہاتھا کہ اس دوران اچانک اس کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ پچ پر گرپڑا ۔ کھلاڑی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔بھارتی شہر حیدر آباد کے رہائشی کرکٹر نے سوگواران میں بیوی اور تین بچے چھوڑ ے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے