پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم نے کہا ہے کہ وہ خلا میں فخر سے پاکستان کا پرچم لیکر جائیں گی ۔پاکستانی خلا باز نمیرہ سلیم کراچی سے امریکی شہر ڈیلا س پہنچ گئیں جہاں سے وہ 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کرینگی ، نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون ہیں۔نمیرہ سلیم کا کہنا ہے کہ وہ بہت مشکور ہیں کہ پاکستانیوں نے انہیں اتنا سپورٹ کیا ، انتہائی فخر سے پاکستان پرچم خلا میں لیکر جاﺅں گی ۔دبئی میں رہائش پذیر نمیرہ سلیم اس سے قطب شمالی اور جنوبی میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کرچکی ہیں انہوں نے 2007 میں قطب اور 2008 میں قطب جنوبی میں سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔
پاکستان
خلا میں فخر سے سبز ہلالی پرچم لیکر جاﺅنگی ، پہلی پاکستانی خاتون خلا باز عوامی حمایت پر مشکور
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 459 Views
- 1 سال ago