پاکستان

شیخ رشید 71 سالہ بوڑھے ہیں خیال رکھا جائے، جج، 9مئی واقعات پر ضمانت منظور

شیخ رشید کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم

راولپنڈی: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو بغاوت کے لیے اشتعال دلانے کے مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف نومئی سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو ہوئی۔عدالت نے تھانہ وارث خان پولیس کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آئندہ ہفتے تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو 50 ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پہلے دن ہی عبوری ضمانت کنفرم کردی، جج نے کہا کہ شیخ رشید 71 سالہ بوڑھے ہیں ان کے بڑھاپے کا تو خیال رکھا جائے۔وکیل صفائی نے کہا کہ شیخ رشید کو 9 مئی کیس میں 5 اکتوبر کو نامزد کیا جو کہ بدنیتی ہے، لیگل ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر پانچ ماہ بعد نام شامل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتاسکے۔ اس پر جج نے کہا کہ ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے