آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے ۔قومی ٹیم کے کپتان نجی ائیر لائن کے ذریعے لاہور پہنچے ، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں ۔بابر اعظم کے لاہور ائیر پورٹ پہنچے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔کپتان بابر اعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کو لکتا سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیس ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔دوسرے اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی ، امام الحق ، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں ۔
کھیل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے
- by Daily Pakistan
- نومبر 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 472 Views
- 1 سال ago