لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے موقف اپنایا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کی واحد وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا تھی، جس کی وجہ سے دورے کا انکار کیا۔گزشتہ دنوں سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف کو شوکاز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی۔یاد رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کرسکتے۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا سے سیریز کیلیے حارث رؤف کو اسکواڈ میں شمولیت کا کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، پیسر کو بگ بیش لیگ کیلیے بھی این او سی نہیں دیا جا رہا تھا تاہم گزشتہ روز مشروط این او سی جاری کردیا۔
کھیل
’’ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہیں تھی‘‘ حارث نے نوٹس کا جواب دیدیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 516 Views
- 1 سال ago