دنیا

امریکا نے اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کردیا

امریکا نے اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کردیا

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پرست حکومت ہے، یہ حکومت اسرائیل کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو سمجھنا ہو گا کہ عالمی دباؤ کے بعد مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار نہیں کرسکتے کیونکہ یہ بہت مشکل ہوگا۔اس سے قبل اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل، عسکری حل ہے۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ 7اکتوبر جیسے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والی حماس کی قیادت کو ختم کرنے کیلئے حل صرف فوجی حل ہوسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے