بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 24 July 2026 | پاکستان: 10 صفر 1448

ٹرمپ کیخلاف ایک عدالتی کارروائی روک دی گئی، دوسری میں گواہیاں

Thursday, 14 December, 2023

امریکی جج نے سن دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ اثر انداز ہونے سے متعلق مقدمے میں عدالتی کارروائی روک دی جبکہ نیویارک میں دھوکا دہی سے متعلق مقدمے میں گواہیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس مقدمے میں نیو یارک کے اٹارنی جنرل سابق صدر ٹرمپ کو 250 ملین ڈالر جرمانے اور کاروباری پابندی کی سزا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے، اس مقدمے کا فیصلہ گیارہ جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔سابق صدر کے وکلا نے جج تانیہ چُٹکان (Tanya Chutkan) کو درخواست کی تھی کہ وہ 6 جنوری کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کارروائی اس وقت تک روک دیں جب تک کہ اپیل نہ سن لی جائے۔اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے پیر کو سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف سن دو ہزار بیس کے انتخابی نتائج پلٹنے کی مبینہ کوشش سے متعلق قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *