راولپنڈی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 14کے تحت ٹرائل خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 14اے کے تحت سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے، مقدمہ ہی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ان کیمرہ سماعت ضروری ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن کی 14اے کے تحت دائر درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی، تاہم فیملی ممبران کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں رسائی دی جائے گی۔عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
پاکستان
سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 626 Views
- 1 سال ago