امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن آج اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔امریکی اہلکار کے مطابق امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار اموس ہوچسٹین بھی انٹونی بلینکن کے ہمراہ ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل غزہ تنازع پر سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آموس ہوچسٹین کا دورہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان نئی پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اس سے قبل غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔
دنیا
امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کرینگے
- by Daily Pakistan
- جنوری 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1191 Views
- 12 مہینے ago