پنجاب خیبر پختون خوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔3 پروازیں مختلف ایئر پورٹس پر منتقل جبکہ 15 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ایوی ایشن ذرا کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ سے ملتان کی پرواز پی اے 871 کراچی میں اتار لی گئی۔پی آئی اے کی ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 اور دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی ہے۔نجی ایئر لائن کی شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 407، مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد سے ریاض کے درمیان نجی ایئر لائن کی پرواز ای ار 807 اور 808، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 اور نیننگ، چین کی پرواز وائی جی 9147، نجی ایئر لائن کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 811، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور 311، لاہور کی پرواز پی کے 304 اور ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 503 اور نینگ، چین سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔2024ء کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 دن کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کے لیے 300 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔فضائی مسافروں کے لیے غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے۔
پاکستان
موسم
دھند سے 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ
- by Daily Pakistan
- جنوری 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 410 Views
- 12 مہینے ago