پاکستان

مری میں شدید برفباری ، کئی خاندان بچوں سمیت گاڑیوں میں محصور

مری میں شدید برفباری ، کئی خاندان بچوں سمیت گاڑیوں میں محصور

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے سمیت متعدد شاہراہوں پر پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ اس لیے سیاحوں کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے۔مری ایکسپریس وے ڈنہ پر برف پھسلنے اور ٹریفک جام کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ کئی گھنٹوں سے راولپنڈی سے مظفرآباد جانے والے سیاح اور کوسٹرز بھی برف باری کے باعث دینہ ایکسپریس وے پر پھنس گئے ہیں، کوسٹر میں بچے اور خواتین بھی ہیں۔لوئر ٹوپہ سے سحر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہے، سیاحوں نے انتظامیہ سے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے سترہ میل سے سیاحوں کا مری میں داخلہ بند کر دیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فیصلہ مری انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ مری میں پہلے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے