شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے بارش اور برفباری کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف آج بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اظہار تعزیت اور افسوس کے لیے آیا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک آپ کے گھر بحال نہیں ہوتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت بلا تاخیر آپ کی مدد کرے گی۔ دیا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 7 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو ساڑھے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
خاص خبریں
پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- مارچ 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 392 Views
- 9 مہینے ago