پاکستان

خسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری کی جائیگی ، عطا تارڑ

خسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری کی جائیگی ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال فوری اقدامات کی متقاضی ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر کام ہو رہا ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب وزیراعظم معیشت، سیاسی استحکام سے متعلق اجلاس نہ کرتے ہوں۔ اس کے نتیجے میں معاشی استحکام آتا ہے، وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر معاشی معاملات پر اجلاس کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی اتحاد اور سلامتی کے لیے ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، ہمارا مشن عوام کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آکر احتجاج کریں، اگر ہماری کنٹریکٹ اکانومی کی دعوت قبول کرلی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے