پاکستان

لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں ، مریم نواز

لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی لاہور میں بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کابینہ اجلاس میں سالانہ بجٹ اور سپلیمنٹری بجٹ گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈی منتقل کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی سٹی پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنایا جا رہا ہے جس میں گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی ٹیک کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کی دعوت دی جائے گی۔کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ طلباءپر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاو¿ن پیمنٹ 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی۔ بائیکس رواں سال مئی سے تقسیم کی جائیں گی۔ شروع کیا جائے گا، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکے لیے اس سلسلے میں ایک الگ سکیم متعارف کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے