وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کے عوام سے کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور میرا نام لو۔یہ بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گاو¿ں سید عالیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کہتے ہیں کہ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، مجھ سے کبھی شکایت نہ کرنا کہ فلاں فلاں رشوت مانگتا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والے کے سر پر اینٹ مارو اور بیٹے سے کہو کہ اس نے تمہارے باپ کو جہنم سے بچایا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام فخر کریں اور رشوت لینے والے کو موقع پر سزا دیں، خود جہنم نہ بنیں اور مجھے نہ بنائیں۔
پاکستان
رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 532 Views
- 9 مہینے ago