سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس میں لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔ توہین عدالت ہوئی یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے جو ویڈیو موصول ہوئی اس کے متعلقہ حصے میں آواز نہیں تھی، کچھ حصہ خبروں میں سنا تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہین عدالت پر شوکا ز جاری ، سپریم کورٹ طلب
- by Daily Pakistan
- مئی 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 512 Views
- 7 مہینے ago