گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اپنے متنازعہ ٹوئٹ کی تردید کریں یا اپنی نااہلی تسلیم کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں، مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکرا نہیں ہونا چاہیے اور ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں۔وزیراعلی کے پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سے محبت انشا اللہ جاری رہے گی، انہیں کھانے پر بلایا گیا ہے لیکن شاید وہ ہچکچا رہے ہیں۔گورنر کے پی فیصل کنڈی نے کہا کہ کل تک بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹ ان کے اکانٹ پر تھی، وہ ٹویٹ کی تردید کریں یا اپنی نااہلی تسلیم کریں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں ، گورنر کے پی
- by Daily Pakistan
- جون 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 451 Views
- 7 مہینے ago