پاکستان

تمام اشاریے بتا رہے معیشت بہتر ی کی جانب جارہی ہے ، عطا تارڑ

تمام اشاریے بتا رہے معیشت بہتر ی کی جانب جارہی ہے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے، تمام اشاریے بتا رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومت کے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، گزشتہ چند سال ہمارے لیے یقینا مشکل تھے، ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آکر ایک دن ہم دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل ہوں گے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کو آئی ٹی کی مہارتیں دینا ہوں گی، آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں پاکستانی نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم جب وزیراعلی تھے تب بھی نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دیتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے