پاکستان

ملک کیساتھ غداری کرنیوالوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے ، اسحاق ڈار

ملک کیساتھ غداری کرنیوالوں کا انجام بڑا بھیانک ہوتا ہے ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف جب وزیراعظم بنے تب یہاں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کیچڑ رہتا تھا، جس نے بھی ملک کے ساتھ غداری کی اس کا انجام بھیانک ہوتا ہے، کبھی عہدوں کے پیچھ نہیں بھاگا اس بار مزید ذمہ داریاں ملیں، جس ملک کو 24 ویں بہترین معیشت بنایا تھا وہ 47 ویں نمبرپر آگیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ماضی میں ملک دو لخت ہوا، ہم نے آدھا حصہ گنوا دیا، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا حال بہت برا ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرکے نوکری کررہا ہوں، میں کبھی عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگا، اللہ کا فضل ہے پہلے بھی وزیر خزانہ رہا،اس بار مجھے کئی ذمہ داریاں ملی ہیں، ڈپلومیٹک طور پر کہتے تھے پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے، ہم نے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا تھا۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت کے بعد اگلے 4 سال میں پاکستان 47 ویں معیشت بن گیا، کہا جاتا تھا پاکستان کو بھنور سے نکلنے میں 15سال لگیں گے، نواز شریف کی حکومت میں اللہ کے فضل سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں صرف ساڑھے 3سال لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے