پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے اور کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر مکمل اعتماد ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔محمد یوسف پاکستان کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیرئیر میں 7530 ٹیسٹ اور 9720 ون ڈے رنز بنائے، وہ ایک کیلنڈر سال (2006) میں 1788 رنز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ عزت دی ۔
کھیل
محمد یوسف کا قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 103 Views
- 3 مہینے ago