پاکستان

ہمیں وکلاء اور PTI وکلاء میں فرق کو سامنے رکھناچاہیے ، احسن اقبال

ہمیں وکلاء اور PTI وکلاء میں فرق کو سامنے رکھناچاہیے ، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں وکلا اور پی ٹی آئی کے وکلا میں فرق کو سامنے رکھنا چاہیے۔احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاری بحران میں سٹیٹ مین شپ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ججز کی اہلیت میں انیس بیس کا فرق ہوگا، جسٹس یحیی آفریدی میں قائدانہ صلاحیت ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سیاست میں عدلیہ کو استعمال کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے۔وزیراعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے، اور یحیی آفریدی کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔ اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کی نشستیں تھیں، علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں تھیں۔ نصب کیا گیا، تمام 12 اراکین کے نام کی تختیاں بھی لگائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے