بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحیی آفریدی کو نامزد کیا گیا ، خواجہ آصف

Wednesday, 23 October, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا گیا جب کہ ایک ووٹ جسٹس یحیی آفریدی کے خلاف آیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں طویل لیکن اچھی بحث ہوئی۔واضح رہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے۔وزیراعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا ہے، اور یحیی آفریدی کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔ اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کی نشستیں تھیں، علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں تھیں۔ نصب کیا گیا، تمام 12 اراکین کے نام کی تختیاں بھی لگائی گئیںپی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں