آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملٹی نیشنل ایکسرسائز انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق علاقائی کثیر القومی مشق ہے جس میں 24 ممالک کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں، مشق Mateo Stronger Van Together ہے، ملٹی نیشنل مشق کا مقصد جدید سہولیات کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کو بہتر بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور مختلف جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف نے فضائی عملے سے بھی ملاقات کی اور وطن کی حفاظت کے لیے ان کے عزم اور صلاحیتوں کو سراہا۔ اہمیت کو اجاگر کیا۔
خاص خبریں
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ ، کثیر الملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 332 Views
- 2 سال ago

