پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کر نے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خاں نے راجہ بشارت کی مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو 14 روز کے اندر دوبارہ جواب جمع کرنے کا حکم دیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف نے) عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔وکیل اے این ایف نے کہا کہ درخواست گزار اے این ایف کو کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔جسٹس شکیل احمد نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پورے پاکستان سے تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں تھوڑا وقت دیا جائے۔عدالت نے راجہ بشارت کی حفاظتی ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔
پاکستان
جرائم
پشاور ہائیکورٹ کا راجہ بشارت کو 21 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 132 Views
- 1 مہینہ ago