روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں روسی صدر نے کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہیں امید ہے امریکا سمجھ لے گا کہ روس پر پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں اور ہماری سرحدوں پر تنازعات کے لیے اکسانے کا بھی فائدہ نہیں ہوگا۔واشنگٹن ماسکو تعلقات کے بارے میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ بال امریکا کے کورٹ میں ہے، ٹرمپ کی جانب سے روس سے تعلقات بحالی کی خواہش پر توجہ دینی چاہیے۔
دنیا
روسی صدر پیوٹن کی ٹرمپ کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 218 Views
- 1 مہینہ ago