پاکستان

علی امین اور میں ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے، شیر افضل مروت

علی امین اور میں ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے۔گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین چاہتے تھے کلثوم اسپتال سے ورکرز آگے نہ بڑھیں، تاہم پی ٹی آئی ورکرز ڈی چوک جانے پر بضد تھے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج کرنے گئے تھے، گولیوں کا ہمارے پاس کیا علاج ہے؟انہوں نے دعوی کیا کہ بیگناہ نوجوانوں کو شہید کیا گیا، احتجاج میں ہمارے 12 کارکن شہید ہوئے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے۔ذرائع کے کہنا ہے کہ بشری بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوگئی ہے۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ قافلے میں لوگ منتشر ہوگئے، جبکہ جناح ایونیو کو پولیس نے مظاہرین سے خالی کروا لیا ہے اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے