وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیرِ اعلی کو ٹیلی فون کال کرنے پر آمادہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے عاطف خان کو کہا ہے کہ باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے، اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے عاطف خان کو وزیرِ اعلی ہاس آنے کی بھی دعوت دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان نے وزیرِ اعلی ہاس آمد کی حامی بھر لی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے علی امین گنڈاپور سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور سینئر رہنما عاطف خان ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آگئے تھے۔عاطف خان کے خلاف گنڈاپور کی مبینہ آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ عاطف خان حیثیت کی بات نہ کرے، سب کو پتہ ہے کس کی کیا حیثیت ہے۔
پاکستان
اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں ، گنڈاپور کا عاطف کو فون
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 25 Views
- 7 دن ago