وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنیکا اصولی فیصلہ کر لیا۔عمران خان کیخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان پرسوشل میڈیاکے ذریعے لوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں۔اعلی حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنیکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنیکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کیبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔
پاکستان
وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 30 Views
- 3 دن ago