پاکستان

ن لیگ میں 2 گروپ، دونوں چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہوجائے: محمد زبیر

ن لیگ میں 2 گروپ، دونوں چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہوجائے: محمد زبیر

سینئر سیاستدان محمد زبیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔سینئر سیاستدان محمد زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نوازشریف کی 2022 میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیوایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگرباپ پارٹی اورایم کیوایم کواشارہ ہوا توکایا پلٹ جائے گی۔مصطفی نواز کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں ہوں تو ووٹ کی عزت کا نعرہ لگاتی ہیں، سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مقبولیت کم ہوئی تھی، آج بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے