حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں جاری ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں، جس میں پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے ہیں۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رینجرز اور پولیس کے داخل ہونے کی انکوائری کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی تحقیقات کی جائے۔پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار کارکنوں اور تشدد ہونے والوں کی فہرست پیش کی جائے، 9 مئی واقعات پر ایک ہی شخص پر بار بار ایف آئی آر کاٹ کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ کیا 9 مئی سے متعلق میڈیا پر سنسر شپ لگائی گئی اور صحافیوں کو ہراساں کیا گیا؟ کمیشن ملک بھر میں انٹرنیٹ شٹ ڈان کی تحقیقات کرے اور ذمہ داری فکس کرے۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے، اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا، اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جن پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
خاص خبریں
مذاکرات کا تیسرا دور،پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
- by Daily Pakistan
- جنوری 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 91 Views
- 7 دن ago