خاص خبریں

امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم

امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے، امریکا کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے