وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، دانش یونیورسٹی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے اور سب کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے،یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے،دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا، یونیورسٹی میں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا، دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرز پر کام کرے گی، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، دانش یونیورسٹی میں غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
پاکستان
دانش یونیورسٹی کیلئے 100 ایکڑ رقبہ مختص، ادارہ ملک کا نام روشن کریگا، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- مارچ 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 4 مہینے ago