امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، ان کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کی بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی پروڈکٹ بھارت میں بنوانے سے باز رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک بھارت کی بجائے اپنی پروڈکٹس امریکا میں بنائیں، امریکا کو بھارت میں پروڈکشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ کو تحویل میں لینے کا بھی اشارہ دیا اور کہا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکا کو شامل ہونے دیں، ان کے پاس غزہ کیلیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔
دنیا
سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ
- by Daily Pakistan
- مئی 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 214 Views
- 1 مہینہ ago