پاکستان

پانی کے مسئلے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر سکتے: وفاقی وزیر معین وٹو

پانی کے مسئلے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر سکتے: وفاقی وزیر معین وٹو

وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہم کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر سکتے، بھارت ایسے سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔
لاہور میں پانی کے معاملے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 سے ہماری بھارت سے بات چیت چل رہی تھی، سندھ طاس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی معاملہ ہو تو مل بیٹھ کر بات کریں۔
معین وٹو نے کہا کہ بھارت نے ہمیں 8 اپریل کو خط لکھا کہ بتائیں کہاں بیٹھ کر مسئلہ حل کر سکتے ہیں؟ 8 مئی تک جواب دینے کا کہا گیا لیکن بھارت نے 24 اپریل کو معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بھارت نے جو یکطرفہ اقدام کیے ہیں یہ جنگ کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کے تمام دریاں میں پانی کا بہا نارمل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے دو دن کے لیے جہلم کا پانی روکا تھا لیکن اب نارمل ہے، پانی ہماری لائف لائن ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آخری حد تک جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے