بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پاکستان عالمی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ تاہم ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین نے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے حق میں واضح مقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ترکیہ اور چاپان کی جانب سے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی گئی۔
پاکستان
بھارت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کروانے میں ناکام
- by Daily Pakistan
- جون 14, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 192 Views
- 2 مہینے ago