جمرود: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو دے دیے ہیں۔یہ بات وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ راجا ناصر عباس کو تفویض کردیے ہیں۔

