- الإعلانات -

ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت صحت میں ہیلتھ سچوایشن روم کا افتتاح کیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت صحت میں ہیلتھ سچوایشن روم کا منگل کو افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں عالمی ادارہ صحت پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا بھی موجود تھے۔ سچوایشن روم کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کے صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات ہیں، ہیلتھ سچوایشن روم کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ یہاں پر ویڈیوز لنک کے ذریعے میٹنگز کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت کے متعلق بر وقت اور درست معلومات کا اہم ذریعہ ہو گا، صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نزدیک صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے