- الإعلانات -

سرگودھامیں گندگی اور غلاظت کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں

سرگودھا میں گندگی اور غلاظت کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، بارشوں اور سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔
سرگودھا شہر کے اسپتالوں اور محکمہ صحت کےمراکز کے اطراف میں بھی گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔جس کی وجہ سے مریض اور ان کے ساتھ آنے والے تیمارداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیماریا ںپھیلانے والے سیوریج کے پانی کو ٹھکانے لگایا جائے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔