سوات میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق
سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ 2 بچے زخمی بھی ہیں۔ہمارے نمائندے کے مطابقملبے میں مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیں لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
