- الإعلانات -

Browsing Tag

Health

تندرست رہنا ہے تو باقاعدگی سے باغ میں جائیں

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ اگر آپ تندرست رہنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے پارک ضرور جائیں۔ یہ تحقیق اب باقاعدہ طور پر شائع ہوچکی ہے۔ تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ شہروں کے رہائشی جیسے ہی پارک اور باغ وغیرہ میں جاتے ہیں وہاں…

اسپیشل افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر کنٹرول کرسکتے ہیں

لندن: کسی دماغی مرض، فالج یا دیگر قسم کی معذوری میں مبتلا افراد اب اپنے کان سے کمپیوٹر اور ٹیبلٹ کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اے ایل ایس اور دیگر امراض کے شکار خواتین و حضرات کے لیے کان کے اندر سماجانے والا ایک چھوٹا سا آلہ بنایا گیا ہے جسے…

انوپم کھیر اہلیہ کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں آنے پر برہم

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اہلیہ کرن کھیر کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم پی کرن کھیر کی موت سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جس…

نمک کا زائد استعمال امنیاتی نظام کو متاثر کرسکتا ہے

لندن: طبی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ نمک کا زائد استعمال جسم کے فوجی (امنیاتی) خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نمک مائٹوکونڈریائی افعال پر اثرانداز ہوکر نہ صرف امنیاتی نظام کو کمزور کرتے ہیں بلکہ جسمانی سوزش کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس سے قبل نمک…

وہ غذائیں جو امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتی ہیں

امراض قلب دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں، حال ہی میں ایک تحقیق میں ان غذاؤں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو امراض قلب کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا…

فضائی آلودگی کا ایک اور خطرناک نقصان

فضائی آلودگی جہاں ایک طرف تو انسانی جسم اور صحت کے لیے بے شمار نقصانات کھڑے کرسکتی ہے وہیں کئی بار تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا جاچکا ہے کہ یہ دماغی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ…

باریک برفیلی سوئیوں کا پیوند: پگھل کر جسم میں دوا پہنچائے گا

سٹی یونیورسٹی ہانگ کانگ کے ماہرین نے انتہائی باریک اور برفیلی سوئیوں پر مشتمل ایک ایسا پیوند تیار کرلیا ہے جس کی سوئیاں کھال میں سرایت کرنے کے بعد پگھل جائیں گی اور ان سے خارج ہونے والی دوا، خون میں شامل ہوجائے گی۔ ابتدائی تجربات میں اس…

کرونا وائرس سے صحت یابی کے بعد بھی بیماری کس عمر کے افراد کو ہوسکتی ہے؟

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد میں کئی ماہ تک کووڈ 19 کی علامات کو دیکھا گیا جسے لانگ کووڈ کا نام دیا گیا ہے، اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک نئی تحقیق کی ہے۔ حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق لانگ کووڈ کا سامنا کرنے والے…

ماہرین نے بریسٹ کینسر سمیت کئی قسم کے کینسر کے علاج سے متعلق خوش خبری سنا دی

ورجینیا: امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے نتائج سے بریسٹ کینسر سمیت دیگر کئی اقسام کے کینسر کے علاج سے متعلق ایک نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ورجینیا کامن ویلتھ یونی ورسٹی کے میسی کینسر سینٹر میں کی جانے والی اس تحقیق میں چھاتی کے کینسر کا…

بزرگوں کو 40 فیصد تیزی سے چلانے والا بیرونی ڈھانچہ

اسٹینفرڈ: اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک بیرونی ڈھانچہ بنایا ہے جسے پہن کر عمر رسیدہ افراد کے چلنے کی رفتار 40 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ اگرچہ اسے بیرونی ڈھانچہ یا ایکسو اسکیلیٹن کہا جاتا ہے لیکن ہم اسے مشینی ٹخنہ بھی کہہ سکتے…

مریم کا ڈاکٹریاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مسلم لیگ (ن) مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ ‏ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا…

ماں کا دودھ بچے کوذہین بھی بناتا ہے

نیویارک: ماں کے دودھ کی غیرمعمولی فوائد کی فہرست بہت طویل ہے اوراب معلوم ہوا ہے کہ شیرِمادر پرگزارا کرنے والے بچے دیگر کے مقابلے میں ذہین ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میں اعصابی اکتسابی (نیوروکوگنیٹوو) صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ جامعہ روچیسٹر میڈیکل…

آپ کے پیٹ اور کمر کا سائز دل کیلئے کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ جانیے

ماہرین طب اور محققین کا کہنا ہے کہ پیٹ اور کمر کے سائز سے کسی بھی انسان میں دل کی خطرناک بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔محققین نے کہا ہے کہ انسانی جسم کے دو اہم حصے، پیٹ اور کمر کی گولائی یا اس کے محیط سے یہ اندازہ…

ہڈیوں اور خون کی نالیوں کی افزائش کرنے والا نیا بایو مٹیریئل

ڈبلن: سائنسدانوں نے ہڈیوں کی مرمت و افزائش اور خون کی نالیوں کو بڑھانے والا ایک نیا حیاتیاتی مٹیریئل تیار کیا ہے جو ہڈیوں کی پیچیدہ چوٹوں اور خرابیوں کو دور کرسکے گا۔ ڈبلن میں واقع آرسی ایس آئی یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسس کے…

کورونا وائرس سے بچاؤ کن غذاؤں سے ممکن ہے؟ ماہرین کا نیا انکشاف

دنیا بھر کے دو لاکھ سے زیادہ افراد کوویڈ 19 کی تباہی کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم ابھی تک اس کی کوئی مستند دوا سامنے نہیں آئی ہے جو اس بیماری کا سد باب کرسکے تاہم اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فوڈ سپلیمنٹ بہت کار آمد ثابت ہوتے…

مائنڈ فلنیس اور مثبت نفسیاتی تدابیر… جسم و دماغ، دونوں کیلیے مفید

ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ذہنی صحت اچھی ہو تو نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ زندگی بھی طویل ہوسکتی ہے۔ آسٹریلیا میں کی گئی اس تحقیق کےلیے ماضی میں ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق 420…