- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر،شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان مدثر احمد کی نماز جنازہ میں پابندیوںکے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فوجیوں نے مدثر احمد کو جمعہ کے روز ضلع کے علاقے شتلو میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروئی کے دوران شہید کیاتھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مدثر احمد حافظ قرآن تھا اور وہ ایک مقامی مسجد میں امامت بھی کراتا تھا۔ شتلو اور اسکے ملحقہ علاقوں سے قابض انتظامیہ کی سخت پابندیوں کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگ شہید کے آخری دیدار کے کیلئے ان کے گھر پہنچے ۔ بعد ازاں شہید کا جسد خاکی ایک جلوس کی صورت میں جنازہ گاہ لے جایا گیا ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آزاد ی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا ۔ دریں اثنا مدثر احمد کی شہادت پر علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج رہے