- الإعلانات -

برطانیہ کو بریگزٹ کے بعد عبوری مدت میں توسیع کا مطالبہ کرنا چاہئے،آئی ایم ایف

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کی سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی معشیت کو کورونا کی وجہ سے بحران کا سامنا ہے ایسے وقت میں غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کے لئے برطانیہ کوبریگزٹ کے بعد کی عبوری مدت میں توسیع کا مطالبہ کرنا چاہئے۔برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہوگا کہ ایسے طریقے تلاش کریں جس میں غیر یقینی صورتحال کے اس عنصر کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عبوری مدت 31 دسمبر کو ختم ہونے والی ہے اور اگر اس وقت تک کوئی نیا تجارتی معاہدہ طے نہیں ہوتا ہے تو برآمدات اور درآمدات میں رکاوٹیں بڑھ جائیں گی کیونکہ 1930 کی دہائی کے بعد رواں سال عالمی معیشت اس کی سب سے تیزی سے مندی کی طرف جارہی ہے