- الإعلانات -

امریکی صدر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہوئی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اس وقت ایک فوجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے لیے اگلے 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا تھا۔

3 اکتوبر کی شب وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی والٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر سے تصاویر بھی جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ وہ علاج کے دوران صدارتی امور بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک تصویر میں انہوں نے سفید قمیض پہنی ہوئی ہے اور ہسپتال میں صدارتی کمرے میں موجود کانفرنس روم میں کام کررہے ہیں۔