- الإعلانات -

ہیری اور میگھن کے حالیہ انٹرویو پر رد عمل کیلیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا ہے۔ یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا شاہی محل کو الزامات کی تحقیقات کرانی چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں وائٹ ہاؤس ہیری اور میگھن کے انٹرویو کا معترف

میڈیا کی طرف سے سوالات اٹھائے جانے کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جواب دینے سے گریزکر رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ شاہی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔ واضح رہےکہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔