آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران، جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سفیر نے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دلچسپ اور عجیب
آرمی چیف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر تبادلہ خیال
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 814 Views
- 3 سال ago