ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے مفید ملاقاتیں ہوئیں، سرمایہ کاری اور خطے میں قیام امن پر اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں سی پیک سمیت سرمایہ کاری کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی حکام سے ملاقاتوں میں دہشت گردی سمیت امن کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کے خاتمے کا عزم کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت سے متعلق جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔
پاکستان
اسحاق ڈار کا دورہ چین ، سی پیک پر سرمایہ کاری اور خطے میں امن پر اتفاق ہو ا، دفتر خارجہ
- by Daily Pakistan
- مئی 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 423 Views
- 6 مہینے ago