خاص خبریں

علی امین گنڈاپور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں: وفاقی وزیر داخلہ

حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی : محسن نقوی

 

اسلام آباد: محسن نقوی نے اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں، حراست میں نہیں، اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی، کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ، پولیس نے تین، چار مقدمات پر چھاپے مارے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں نے شہید کیا، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائیگی، شہید کے خاندان کو شہدا پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے