کوئٹہ:بلوچستان کے شہر چمن میں فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین کردی گئی جبکہ سرحد کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے کی آمدورفت جاری ہے،فائرنگ واقعے کے تمام شہید افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔گزشتہ شب،افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھندفائرنگ سے چمن میں 5شہری شہید اور17افراد زخمی ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پرتوپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔پاکستانی سرحد دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔
خاص خبریں
افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین،چمن سرحد پر آمدورفت جاری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 399 Views
- 2 سال ago